Sania Ke Baite Ki Khala Kaun....?
Posted By: Mangu on 30-10-2018 | 05:01:51Category: Political Videos, Newsنئی دہلی (ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر فرح خان نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد دی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ولادت پر اُن کی قریبی
دوست اور بھارتی فلم ڈائریکٹر فرح خان نے ناصرف خوشی کا اظہار کیا ہےبلکہ سوشل میڈیا پر انہیں نہایت دلچسپ انداز میں مبارک باد دی ہے۔ فرح خان نےاپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں ،جن میں سے ایک تصویرپر دو کارٹون بنے ہیں ایک پر ’بےبی مرزا ملک یہاں ہے‘ اور دوسرے پر ’میں خالہ ہوں‘ لکھا ہے۔دوسری تصویر انہوں نے اپنی اور ثانیہ مزرا کی شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ان کی سب سے عزیز ترین اور بہترین دوست ماں بن گئیں ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے ننھے شہزادے سے جلد ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ واضح رہے قومی ٹیم کے کرکٹرشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں آج صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان شعیب ملک کی جانب سے خود ٹوئٹر پر کیا گیا ہے۔ شعیب ملک نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ثانیہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











