Top Rated Posts ....
Search

Usman Buzdaar Bator Wazir E Aala

Posted By: Ahmed on 30-10-2018 | 19:31:26Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزراء کے مشترکہ اجلاس میں شرکاء نے وزیراعلی عثمان بزدار کے انتخاب کو سراہا اور انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا- ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو سراہا –
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار پارلیمانی پارٹی کو جس طرح لیکر چل رہے ہیں وہ ہر طرح سے قابل تعریف ہے – ان کے اچھے رویے کی وجہ سے ناقدین کے منہ بند ہو گئی- انہوں نے کہا کہ پنجاب کیلئے اتنا اچھا وزیر اعلی دینے پر میری طرف سے مبارکباد قبول کیجئے – ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ جس طرح آپ نے کرکٹ میں وسیم اکرم اور انضمام الحق کو متعارف کروا کر اپنا حسن انتخاب درست ثابت کیا اسی طرح پنجاب میں عثمان بزدار کا انتخاب بھی شاندار ثابت ہوگا ،ان سے بہتر وزیر اعلی مل ہی نہیں سکتا جو 24 گھنٹے عوام کیلئے میسر ہو – وزیر اعلی عثمان بزدار کو ہم ہر وقت کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں – پنجاب اسمبلی کے رکن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار تحمل مزاج ہیں اور بردباری اس کی شخصیت کا خاصہ ہے – ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی ،پارلیمانی اموراور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس،
سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے 100روزہ پروگرام کے نکات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ دریں اثناں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی اور پارلیمانی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران ان کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے ساتھ رابطوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ارکان اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شفاف حکومت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم نے پہلے دنوں میں ہی وفاق اور صوبوں میں درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھ دی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرعی شعبے پر تحقیق کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ زرعی شعبے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ترین ایجنڈ اہے۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے طویل المدتی اقدامات کیلئے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں تعاون کا فروغ دورہ چین کا اہم ترین ایجنڈ اہے۔ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی معاونت کی فراہمی ضروری ہے۔ پاکستان زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 130 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 128 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.