Aurton Ko Taqatwar Banne Keliye....Mahira Khan
Posted By: Mangu on 01-11-2018 | 06:19:13Category: Political Videos, Newsلاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے مگر بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں ،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمدنے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و
مرتبے کا تعین کر دیا تھا ۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے ۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











