Shadi Ki Khabar Sun Kar Deepika Ko
Posted By: Abid on 03-11-2018 | 19:49:35Category: Political Videos, Newsممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دپیکا کی شادی کی خبر سنی بہت خوش ہوا، انہیں گلے لگانا چاہتا تھا،چاہتا ہوں دپیکا ہمیشہ خوش رہیں‘شادی کا دعوت نامہ آئے گا تو سب مل کر ضرور جشن منائینگے۔ایک انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ جب میں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا اس وقت میں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مادھوری ڈکشت کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے بتایا کہ جب ان اداکاراؤں کی شادی ہوئی اس وقت میں اداکار بن رہا تھا، اس کے بعد اگلی نسل کی شادی ہوئی اور اب بالی ووڈ میں نئی نسل کی شادیاں ہو رہی ہیں، جس پر مجھے
بے حد خوشی ہے۔کنگ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں کیونکہ ظاہری سی بات ہے میری شادی تو ہوچکی ہے۔انہوں نے رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو ہونے والی دپیکا اور رنویر کی شادی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے دپیکا کو فون کرکے مبارک باد دی، میں انہیں گلے لگانا چاہتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ جب دونوں کی شادی کا دعوت نامہ آئے گا تو ہم سب مل کر ضرور شادی کا جشن منائیں گے

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











