Maaroof Indian Actress Raveena
Posted By: Ahmed on 04-11-2018 | 05:44:02Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بھارتی شہر مظفرپور کی پولیس نے ٹریفل جیم کرنے پر شکایت درج کرلی۔روینہ ٹنڈن حال ہی میں مظفرپور کا دورہ کرنے پہنچی، اس موقع پر اداکارہ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام خاصہ متاثر ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار


اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کے خلاف شکایت درج کروائی۔وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں، اور اس تقریب کے لیے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جج دیپک کمار نے مظفرپور کے پولیس اسٹیشن کاجی محمدپور کو اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ اس ایونٹ کی وجہ سے بہت دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











