Police Ne Rang Mein Bhang Daal Diya
Posted By: Abid on 04-11-2018 | 18:04:36Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک)ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بند کراکے اس کا مزہ کرکرا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی 53 ویں سالگرہ ممبئی کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں اہل خانہ اور بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ منارہے تھے



لیکن تقریب کا مزہ اس وقت کرکرا ہوگیا جب ممبئی پولیس وہاں پہنچی اور رات زیادہ ہونے پر تقریب ختم کرادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر ریستوران رات دیر تک نہیں کھلے ہوتے اور ایک بجے تک بند ہوجاتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب رات دیر تک جاری رہی اور تقریب میں بلند آواز سے گانے بجائے جارہے تھے۔ ممبئی پولیس نے اس عمل میں دخل اندازی کرتے ہوئے مالکان سے کہا کہ وہ تقریب بند کردیں جس کے بعد شاہ رخ خان دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر آگئے۔واضح رہے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب ان کی نئی آنے والی فلم ’’زیرو‘‘ کے ٹریلر جاری ہونے کی خوشی میں رکھی گئی تھی جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ میں اپنی زندگی کا سب سے منفرد پستہ قد کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کترینہ اور انوشکا بھی دکھائی دیں گی اور یہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












