Shahrukh Saalgira Taqreeb Mein Police
Posted By: Akbar on 05-11-2018 | 18:32:37Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) ممبئی پولیس نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بند کروا کر مزا ہی کرکرا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ ممبئی کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں اہل خانہ اور بالی وڈ ستاروں کے ہمراہ منا رہے تھے لیکن تقریب کا مزا اس وقت کرکرا ہو گیا جب ممبئی پولیس
وہاں پہنچی اور رات زیادہ ہونے پر تقریب ختم کرا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر ریسٹورنٹ رات دیر تک نہیں کھلے ہوتے اور ایک بجے تک بند ہو جاتے ہیں لیکن شاہ رخ کی سالگرہ کی تقریب رات 3 بجے تک جاری رہی جبکہ اس میں بلند آواز سے گانے بجائے جارہے تھے۔ ممبئی پولیس نے اس عمل میں دخل اندازی کرتے ہوئے مالکان سے کہا وہ تقریب بند کر دیں جسکے بعد شاہ رخ خان دیگر کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر آ گئے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











