Actress Sadia Imam Ne Paise Liye
Posted By: Abid on 06-11-2018 | 18:33:30Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک ) معروف اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ انہوں نے عید کے ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی تھی ۔میزبان کی جانب سے سعدیہ امام سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے زیادہ کس کا انٹرویو کرنے میں مزہ آیا
جس پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد لوگوں کے انٹرویوزکیے لیکن سب سے زیادہ مزہ شیخ رشید کا انٹرویو کرنے میں آیا ہے، شیخ صاحب کا سگار پینے کا الگ ہی انداز ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جس نے شیخ رشید سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی اور ان پیسوں کو فریم کراکے رکھ لیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شیخ رشید کا انٹرویو مکمل کرلیا تو اس کے بعد پروڈیوسر کا فون آیا کہ شیخ صاحب آپ کا نمبر مانگ رہے ہیں ، میں نے پوچھا کہ کہیں وہ پیسے تو واپس نہیں مانگ رہے۔ بعد میں شیخ صاحب کا فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا بیٹا وہ ایڈٹ کروادینا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











