Ishq Be Panaah Ne Mere Funny Career
Posted By: Akbar on 07-11-2018 | 05:41:20Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) اداکارہ شامین خان نے کہا ہے کہ میری صلاحیتوں پرمکمل بھروسہ ہے، اسی لیے مجھے اچھوتے کرداروں کیلیے منتخب کیا جاتاہے اور ’عشق بے پناہ‘ نے میرے فنی کیرئیرکوایک نیا موڑ دیا ہے۔شامین خان نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’’عشق بے پناہ‘‘ کی کہانی بہت جاندارہے۔ اس ڈرامے میں مجھے ایک ایسی لڑکی کا چیلنجنگ کرداردیا گیا ہے، جس کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو جس خوبصورتی سے رائٹر اور ڈائریکٹر نے تیار کیا ہے، اسی مہارت سے مجھے بھی اس کواداکرنا پڑا ہے۔ مگر اس کردار کو حقیقت کے قریب ترلانے میں ساتھی فنکاروں، جن میں ایزیکا ڈینئل اورر انا مجاہد شامل ہیں، نے بہت مدد کی۔اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کسی ایک شخص کی بدولت ممکن نہیں ہوسکتی۔ یہ مکمل ایک ٹیم ورک ہے اوراس کیلیے ہمارے ڈائریکٹرمحمد مصورخان کا رول بہت نمایاں ہے، اس کے بعد ساتھی فنکاروں، نوید رضا، راشد فاروقی اور دیگرنے بھی اس ڈرامے کوسجانے سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اسی لیے توآج یہ ڈرامہ ناظرین کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے۔شامین خان نے کہا کہ آج کا دورپروموشن کا ہے اوراس سلسلہ میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے جوکچھ کیا جارہا ہے،اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ صحیح معنوں میں ہمارے ڈرامے کوگھرگھرتک پہنچانے کیلیے ’’ایکسپریس‘‘ کی پوری ٹیم کی شب وروزمحنت شامل ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












