PIA Shaheen Air Line Aur Air Blue
Posted By: Ahmed on 08-11-2018 | 17:57:05Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ، نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ میڈیا رپورٹس
کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے۔ ایجنڈے میں مختلف مقدمات میں ملزمان کو حفاظتی تحویل میں لینے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کوسٹ گارڈ کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح پاک سوڈان کے سیاحت اورجنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سیلولرکمپنی ہواوے کے ساتھ کمیونیکشین ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری
بھی دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے، اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری بھی دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کی کاروائی میں حصہ بھی لیں گے۔ عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی رہمناؤں کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ جس میں وزیراعظم عمران خان پارلیمانی رہنماؤں کو دورہ چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











