Muhammad Hafeez Bowling Karte Huwe
Posted By: Akbar on 08-11-2018 | 18:04:23Category: Political Videos, Newsابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں ۔ نیو زی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران محمد حفیظ جب باؤلنگ کرنے کے لیے آئے تو ان کے پہلے اوور میں کیوی بلے بازرو س ٹیلر نے امپائر کو ہاتھ سے اشارہ کیا کہ حفیظ کا بازو15ڈگری سے زیادہ جارہا ہے ، روس ٹیلر کے اس عمل پر کپتان سرفراز احمد انتہائی ناخوش نظر آئے اور انہوں نے پہلے روس ٹیلر سے بحث کی اور پھر فیلڈ امپائرز سے جاکر بات کی جنہوں نے فوری طور پر روس ٹیلر سے بات کرتے ہوئے ان پر واضح کردیا کہ کسی بھی کھلاڑی کا باؤلنگ ایکشن چیک کرنا بلے بازوں کا کام نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ3ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہیں ۔ شاہین ٹی ٹونٹی کی طرح ایک روزہ سیریز میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف ،آصف علی،عثمان خان شنواری اور حارث سہیل پہلے میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے اور حتمی پلیئنگ الیون میں فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم،محمد حفیظ،سرفراز احمد،شعیب ملک،عماد وسیم،شاداب خان،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی اورجنید خان شامل ہوں گے۔
جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان کی فارم میزبان ٹیم کیلئے فکرمندی کی بات ہے، اوپنر کیریئر کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں 20.40کی اوسط سے رنز بنا پائے ہیں، گزشتہ3ون ڈے میچز میں وہاں انھوں نے صرف ایک رن بنایا ہے۔امام الحق انگلی کی انجری سے نجات پانے کے بعد واپس آئے ہیں، انھوں نے ایشیا ءکپ میں چند اچھی اننگز کھیلی تھیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں تسلسل کےساتھ رنز بنانےوالے بابراعظم ایک بار پھر امیدوں کا مرکز ہوں گے۔
محمد حفیظ کا بیٹ بھی مسلسل رنز اگل رہا ہے، شعیب ملک سینئر کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہیں، یو اے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ سپنرز ہوں گے، حسن علی، جنید خان، شاہین آفریدی پیس بیٹری سنبھالیں گے او ر پاکستان شاہین آفریدی کی بہترین فارم کا فائدہ اٹھائےگا۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹونٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












