Wasim Akram Se Pyar Mein Nakaami
Posted By: Akbar on 09-11-2018 | 18:03:08Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک) سابق حسینہ عالم اور ماضی میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ سشمیتا سین نے 42 سال کی عمر میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے ہم سفر کے طور پر 27 سالہ نوجوان ماڈل کو منتخب کیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بند جائیں
گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول گزشتہ 2 ماہ سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے اپنی دوستی کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی ان کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔سشمیتا اور روہمن شادی کیلئے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی نہیں کی لیکن انہوں نے 2 لاوارث بچیوں کو گود لے رکھا ہے ۔یاد رہے کہ روہمن شاول سے قبل اداکارہ سشمیتا سین کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہودا سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ لیا جاچکا ہے تاہم کسی کے ساتھ بھی سشمیتا کا تعلق زیادہ دن برقرار نہ رہ سکا۔ ان کے وسیم
اکرم کے ساتھ معاشقے کو زیادہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












