Yeh Ibrat Ki Jaa Hai Tamaasha Nahi Hai
Posted By: Akbar on 10-11-2018 | 04:42:06Category: Political Videos, Newsلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو نے اپنی گمشدگی کی تردید کر دی، انہوں نے کہا کہ لاپتہ نہیں ہوئی، مرضی سے بھائی کے گھر منتقل ہو گئی ہوں۔ روحی بانو نے دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ لاپتہ نہیں ہوئی، مرضی سے بھائی کے گھر رہ رہی ہوں، روحی بانو کی ہمشیرہ نے بھی گمشدگی کی تردید کر دی۔ ذہنی امراض میں مبتلا ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں تھیں، روحی بانو فاؤنٹین ہاؤس میں تھیں اور نہ ہی اپنے گھرمیں، ان کی بہن اور گھر والے بھی ان کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر تھے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو ازدواجی زندگی کی
بے سکونی اوراکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھیں، زندگی کی تمام رعنائیاں ایک ایک کرکے روٹھنے کے بعد فاونٹین ہاؤس ان کا مسکن بن گیا تھا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











