Sharam Tumko Magar Nahi Aati
Posted By: Abid on 13-11-2018 | 18:12:41Category: Political Videos, Newsتہران(ویب ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پرعائد کی جانے والی اقتصادی پابندیاں ہماری معیشت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے گئے بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں کے اعلان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
کیونکہ امریکی پابندیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ امریکا کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ہم عالمی منڈی میں تیل کی فروخت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو نیچا دکھانے اور کم زور کرنے کے لیے امریکا نے کون سا حربہ استعمال نہیں کیا، اقتصادی پابندیوں کا سلسلہ سال ہا سال سے جاری ہے،ہمارے خلاف امریکا کا یہ کوئی نیا فیصلہ نہیں، اگر امریکا کی پابندیاں ماضی میں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں توآئندہ بھی ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











