Ek Raat Ki Dulhan Ya Phir....
Posted By: Ahmed on 13-11-2018 | 18:14:11Category: Political Videos, Newsممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 47 سالہ لیجنڈ اداکارہ سشمیتا سین کی 27 سالہ لڑکے کے ساتھ شادی کی خبریں۔ اداکارہ نے خود میدان میں آکر دھماکے دار اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے سے چھوٹے 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شال کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
تاہم سشمیتا سین نے میدان میں آتے ہوئے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کر دیا ہے۔ سشمیتا سین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں انہوں نے ماڈل روہمن شال کیساتھ شادی کی خبروں کی تردید کر تے ہو ئے لکھا کہ ’’ ابھی میرا شادی کا کو ئی ارادہ نہیں ہے‘‘ ۔یاد رہے کہ 2 دن قبل ہی بھارتی میڈیا نے سشمیتا سین کے قریبی شخص کا حوالہ دیتے ہوئے خبر شائع کی کہ سشمیتا سین اور روہمن شال آئندہ برس تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اب اداکارہ نے بھی خود سے کم عمر ماڈل سے پیار اور شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ اس وقت ان کے اور ماڈل کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











