Billi Aur Kachhwe Ki Dosti
Posted By: Mangu on 14-11-2018 | 18:14:45Category: Political Videos, Newsبلی اور کچھوے کی انوکھی دوستی
اسلام آباد(نیو زڈیسک) محبت اوردوستی دو ایسے رشتے ہیں جو رنگ و نسل، ذات پات اور جنس ہر شے کو بھلا کر ہر طرح کے افراد میں قائم ہوسکتے ہیں اس ضمن میں جانور انسانوں سے بھی آگے ہیں جو اپنے فطری دشمنوں کے علاوہ باقی جانوروں سے اس قسم کی دوستی قائم کرسکتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے۔ایسی ہی ایک انوکھی دوستی نے لوگوں کو دنگ کر رکھا ہے جو ایک کچھوے اور بلی کے درمیان قائم ہو گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانیوالی یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کچھوا اور بلی ایک ساتھ بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تصویر پوسٹ کرنیوالے صارف کے مطابق یہ دونوں جانور اس کے پالتو ہیں اور ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اسی وجہ سے ان کے بیچ دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا ہے۔ دونوں ایک ساتھ کھانے پینے کے علاوہ سیر کرنے بھی جاتے ہیں، بلی کچھوے کی سست روی کے باوجود اس کا پورا ساتھ دیتی ہے اور کچھوا خوشی بھرپور اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











