70 Saala Baba Ji Game Ke Deewaane
Posted By: Ahmed on 14-11-2018 | 18:16:21Category: Political Videos, Newsتائیوان: 70 سالہ بابا جی ‘پوکیمون’ گیم کے دیوانے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تائیوان میں ستر سالہ بابا جی گیم کے دیوانے نکلے۔ ساری رات پوکیمون پکڑنے میں گزار دیتے ہیں، اپنی سائیکل پر پندرہ موبائل فون نصب کروائے ہیں۔تائیوان میں بزرگ نے فارغ وقت گزارنے کا اچھا مشغلہ ڈھونڈ نکالا، اپنے پوتے سے “پوکیمون گو “گیم سیکھ کر اب سارا دن پوکیمون پکڑتے رہتے ہیں۔بابا جی کا گیم کھیلنے کا جنون اس حد تک آگے بڑھ گیا ہے کہ اپنی سائیکل پر نہ صرف پندرہ موبائل فون نصب کردیے بلکہ انکی چارجنگ کے لیے ایک بیٹری بھی نصب کروا لی ہے۔گیم کے لیے سیٹ اپ بنانے کی لاگت چار ہزارآٹھ سو ڈالر سے بھی زیادہ آ ئی ہے۔ اسکے علاوہ گیم کے شوقین باباجی ہر ماہ تین سو ڈالر خرچ کر کے گیم میں پوائنٹس بھی خریدتے ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











