Hollywood Movie....Ka Trailer Jaari
Posted By: Abid on 15-11-2018 | 05:44:48Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کار جیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ایکوامین اٹلانٹس کے پانیوں پر حکومت کرتا تاہم جب زمین زمین پر جاری برائی کی طاقتوں سے جنگ پانی کا رخ کرلیتی ہے تو اس وقت ایکوامین اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بدی کی قوتوں کا مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ، ڈولف لنگرین، ولیئم ڈیفوئے، پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔160 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












