Thugs of Hindostan Ki Nakaami Par...
Posted By: Akbar on 16-11-2018 | 08:23:20Category: Political Videos, Newsٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی پر عامراور امیتابھ کی حمایت میں شاہ رخ میدان میں آگئے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ نے فلم ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی اورسوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقیدنے کنگ خان شاہ رخ خان کا دل توڑ دیا۔ ایک برطانوی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے شاہ رخ خان نے عامرخان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا فلم کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا کچھ لوگ فلم کے ساتھ بہت ہی سختی سے پیش آئے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں مجھے نہیں معلوم یہ کہنا صحیحہوگا یا غلط لیکن میں پھربھی یہ بات شیئرکرنا چاہتا
ہوں کہ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تھا تو مجھے اتنا برا نہیں لگا تھا لیکن مجھے عامرخان کے لیے بہت برا لگ رہا ہے، ایک فلم اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی کوئی بھی یہ دعوی نہیں کرتا کہ میں نے دنیا کی سب سے اچھی فلم بنائی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کچھ لوگوں نے فلم کے لیے بہت سخت الفاظ استعمال کیے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا حوصلہ ٹوٹ گیا وہ بہترین آرٹسٹ ہیں اوربہترین پروجیکٹ کے ساتھ واپس آئیں گے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











