Raat Ki Sab Se Badi Khabar Indian Actress In Pakistan
Posted By: Abid on 16-11-2018 | 18:34:30Category: Political Videos, News’’رات کی سب سے بڑی خبر ‘‘ کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارت کی انتہائی معروف اداکارہ پاکستان آگئیں ۔۔ فیاض الحسن چوہان کا والہانہ استقبال
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارت کی انتہائی معروف اداکارہ پاکستان آگئیں ۔۔ فیاض الحسن چوہان کا والہانہ استقبال ۔۔۔بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر معروف نغمہ نگارجاوید اختر کا کہنا ہے کہ امن اورمحبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، اہل لاہور کی محبت کا شکریہ جنہوں نے اتنی عزت دی۔ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی
رونق بڑھانے کیلئے لاہور آنے والے بھارتی جوڑے، معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر، نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر کا کہنا ہے کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا، وہ اپنے ساتھ صرف اور صرف محبت لے کر آتے ہیں۔ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں — ۔انہوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں۔قبل ازیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر فلمی و ادبی دنیا کی بڑی شخصیات ہیں، ان کے دورے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











