Deepika Shadi Ke Baad Sasuraal Pohanch Gayi
Posted By: Abid on 18-11-2018 | 18:21:08Category: Political Videos, Newsدپیکا پڈوکون شادی کے بعد سسرال پہنچ گئی، صحافیوں نے مبارکباد دی تو جواب میں کس چیز کا مطالبہ کردیا؟
ممبئی(ویب ڈیسک) اٹلی میں شادی کی خوبصورت تقریب کے بعد دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی گھرواپسی ہوگئی ہے۔چند روز قبل اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شاہی انداز میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ گھر واپس آگئے ہیں۔ممبئی ایئر پورٹ پر روایتی ملبوسات میں ملبوس دونوں اسٹارز نے اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔رنویر سنگھ نے ممبئی واپسی کے لیے کریم کلر کے کرتے اور گلابی واسکٹ کاانتخاب کیا جب کہ دپیکا پڈوکون بھی رنویر کے ہم رنگ لباس اور سرخ بنارسی ڈوپٹے میں نظر آئیں۔ایئر پورٹ پر اور رنویر سنگھ کے گھر کے باہر دونوں نے میڈیا اوراپنے چاہنے والوں کو بھرپورانداز میں ہاتھ ہلاکر اپنی آمد کی اطلاع دی اس موقع پر دونوں کے چہروں پر بکھری ہنسی اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ پاکر بے
انتہا خوش ہیں۔دپیکا پڈوکون نے مبارکباد دینے والے صحافیوں سے خوشگوار انداز میں چاکلیٹس کا مطالبہ بھی کیا۔دپیکا کی سسرال آمد پر ہندو روایات کے مطابق ان کی گھر میں داخل ہونے کی رسم اداکی گئی جس کے بعد ان کا گھر میں استقبال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا رنویر کے استقبالیے کی تین تقاریب منعقد کی جائیں گی ایک بنگلورو میں 21 نومبر کو، دوسری ممبئی کے گرینڈ ہایٹ ہوٹل میں 28 نومبر کو اور تیسری تقریب یکم دسمبر کو ہوگی، استقبالیے میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











