Deepika Ki Lehnge Mein Photos Social Media Par Viral
Posted By: Ahmed on 26-11-2018 | 18:08:46Category: Political Videos, Newsدپیکا کی ’سبیا ساچی‘ کے لہنگے میں تصویریں سوشل میڈیا پروائرل
اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مسلسل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اب ایک بار پھر دپیکا کی ڈیزائنرسبیا ساچی کے لہنگے میں تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔اپنی شادی میں منفرد نظرآنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نند ریتیکا بھوانی کی جانب سے دی گئی شادی کی شاندارپارٹی میں معروف ڈیزائنر’سبیا ساچی‘ کے لہنگے میں نظرآئیں، اداکارہ کی سرخ اورگلابی رنگ کے لہنگے میں لی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔دوسری جانب رنویرسنگھ بھی ہمیشہ کی طرح پارٹی میں منفرد انداز میں نظر آئے جہاں انہوں نے لال اورکالے رنگ سمیت مختلف رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ 14 نومبرکی شام اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











