Mujhe Apna Mobile Number De Do....
Posted By: Ahmed on 27-11-2018 | 07:31:40Category: Political Videos, News”اقراءعزیز مجھے اپنا موبائل نمبر دیدو۔۔۔“ معروف اداکارہ نے مداح کی خواہش تو پوری کر دی مگر نمبر کون سا دیدیا؟ جان کر آپ ہنسی پر قابو نہیں پا سکیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی ڈرامے ”ستو چندہ“ کی کامیابی نے اداکارہ اقرا ءعزیز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد وہ کئی پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں اور لوگ بھی ان کے کام کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اقراءعزیز سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کیساتھ شیئر کرتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے یاسر حسین کیساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جو اداکارہ ریشم کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر لی گئی کیونکہ یہ دونوں وہاں ڈنر کیلئے گئے ہوئے تھے۔ یاسر حسین کیساتھ ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز پہلے بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ ”چل“ رہا ہے تاہم اقراءعزیز کا کہنا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں۔ بہرحال یہ تصویر دیکھ کرایک پاکستانی مداح نے اقراءعزیز سے ان کا موبائل نمبر مانگ لیا۔ نٹ کھٹ سی اقراءعزیز بھلا کیسے پیچھے رہ سکتی تھیں؟ انہوں نے اپنے مداح کو جواب میں واقعی ہی نمبر دیدیا جو کچھ اس طرح ہے ”090078601 “، اب یہ اقراءعزیز کا نمبر تو نہیں البتہ ایک ٹیلی فون انٹرٹینمنٹ سروس کا نمبر ہے جس کا اشتہار بہت عرصہ پہلے ٹی وی پر آتا تھا۔ یاسر حسین کو بھی اقراءعزیز کی یہ ’ادا‘ بہت پسند آئی جنہوں نے اس دلچسپ گفتگو کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے لکھا ”اقراءعزیز، اس کا مطلب ہے کہ مجھے غلط نمبر دیا ہے تم نے۔“

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











