America Ki Aur....China ...Karachi Mein
Posted By: Ahmed on 27-11-2018 | 23:35:04Category: Political Videos, Newsامریکا کی اورکزئی ایجنسی اور کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکا نے اورکزئی ایجنسی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نے اورکزئی ایجنسی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے امریکا دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کا خواہاں ہے۔ترجمان ہیتھر ناورٹ نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کو سراہتے ہیں جس کی وجہ سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردانہ عمل کا سامنا کرنے کے حوالے سے امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ ہم خطے میں ایسے خطرات سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











