Shadi Ke 6 Din Baad Hi Dulhan Bhaag Gayi
Posted By: Akbar on 30-11-2018 | 23:52:09Category: Political Videos, Newsشادی کے 6 دن بعد ہی دلہن دولہا کو چھوڑ کر بھاگ گئی، لیکن پھر کیا ہوا؟ ایسا انجام کسی نے نہ سوچا تھا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک دلہن چادی کے 6روز بعد ہی دولہا کو چھوڑ کر کسی اور مرد کے ساتھ بھاگ گئی لیکن اب وہ کہاں ہے؟ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر فیفے کے 40سالہ اینڈی مائیکل نے 21سالہ میگھن نامی لڑکی سے میکسیکو میں شادی کی تھی جس پر 30ہزار پاؤنڈ (تقریباً 51لاکھ59ہزار روپے) خرچ ہوئے تھے۔ شادی کے 6روز بعد ہی وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی اور اینڈی نے انٹرنیٹ پر اپنی شادی کی انگوٹھی فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا تھا جس میں اس نے بتایا کہ اس کی دلہن نے شادی سے چند روز قبل بھی اس کے ساتھ بے وفائی کی اور اب وہ اسی مرد کے ساتھ بھاگ گئی ہے چنانچہ وہ شادی کی انگوٹھی فروخت کرنا چاہتا ہے۔اینڈی نے اپنی بیوی کی اس بے وفائی پر اپنی گردن کی پشت پر Fajita cheaterکے الفاظ بھی ٹیٹو کی شکل میں کندہ کروا لیے تھے تاکہ وہ تمام عمر اس لڑکی کی بے وفائی کو بھول نہ سکے تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ چار ماہ بعد میگھن واپس آ گئی ہے اور اینڈی نے اسے دوبارہ قبول بھی کر لیا ہے اور ان دنوں وہ اپنے گھر میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔اینڈی کا میگھن کی واپسی پر کہنا تھا کہ ”اس نے غلطی کی تھی اور وہ جانتی ہے کہ غلطی اسی کی تھی۔ میں بھی غلطیاں کرتا ہوں اور صرف ہم ہی نہیں، ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے، چنانچہ میں اسے موقع دینا چاہتا ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ وقت ہمیں کس طرف لے کر جاتا ہے۔“

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











