Dilon Ki Dhadkan Indian Actress Ne Suicide Kar Liya
Posted By: Akbar on 02-12-2018 | 12:25:12Category: Political Videos, Newsلاکھوں دلوں کی دھڑکن ، معروفبھارتی اداکارہ نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
چنائی (آن لائن)لاکھوں دلوں کی دھڑکن ، معروفبھارتی اداکارہ نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔۔ تمل فلموں کی نامور بھارتی اداکارہ ریامیکا نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ اداکارہ ریامیکا کی پھندالگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے تاہم لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈنوٹ نہیں ملا لہٰذا ابھی تک اداکارہ کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو خود کشی سے ایک
روز قبل اس کے بوائے فرینڈ دنیش نے فون کیاتھا تاہم دوسرے روز جب دنیش نے دوبارہ فون کیا تو اداکارہ نے فون نہیں اٹھایا۔ باربار فون کرنے پر بھی جبریامیکا کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیاگیا تو دنیش اس کے گھر پہنچا اوروہاں موجود اس کے بھائی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔بعدازاں دونوں نے اداکارہ کے کمرے پر دستک دی لیکن جواب نہ ملنے پر جب کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا اداکارہ ریامیکا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ریامیکا نے متعدد تمل فلموں میں مرکزی کردار اداکیا تھا تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











