Na Zeba Libaas Pehnne Par Actress
Posted By: Ahmed on 03-12-2018 | 00:04:28Category: Political Videos, Newsنازیبالباس پہننے پرمعروف اداکارہ کے خلاف مقدمہ
قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر کی معروف شوبز اسٹار رانیا یوسف کے خلاف نازیبا لباس پہننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی مشہور اور معروف اداکارہ رانیا یوسف نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آخری سیشن میں ایسا لباس پہنا تھا جس سے اُن کا جسم جھلک رہا تھا۔ ناقدین نے لباس کو سوئمنگ سوٹ سے مشابہت دیتے ہوئے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے دونوں افراد پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، اپنی درخواست میں وکلاء کا کہنا تھا کہ رانیا یوسف باریک اور پتلا لباس پہن کر جسم کو عیاں
کرنے اور جنسی اشتعال انگیزی کی مرتکب ہوئی ہیں جو کہ مصر کے قانون میں قابل گرفت جرم ہے۔وکلاء کی درخواست پر اداکارہ رانیا کے خلاف جنسی اشتعال انگیزی اور مصر کی روایات کو توڑنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے سماعت کے لیے 12 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ مصر میں جنسی اشتعال انگیزی کی سزا پانچ سال قید ہے۔44 سالہ اداکارہ رانیا یوسف کے خلاف جنسی اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج کروانے والے وکلاء عمرو عبدالسلام اور سمیر صابری شوبز ستاروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی کئی اداکاراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرا چکے ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











