Ise Kehte Hain Deewaangi Ki Intehaa
Posted By: Abid on 27-01-2019 | 00:05:31Category: Political Videos, Newsارجنٹینا (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے 22 سالہ نوجوان نے اپنے خدوخال مائیکل جیکسن جیسے بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری اور دیگر امور پر 30 ہزار ڈالر سے زائد رقم خرچ کردی جو کہ پاکستانی روپوں میں 42 لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اگرچہ آج کی نئی نسل مائیکل جیکسن سے کم واقف ہے
لیکن اپنے عہد کے ’ پاپ بادشاہ‘ مائیکل جیکسن کا روپ دھارنے کے لیے ارجنٹینا کے 22 سالہ مداح لیو بلانکو مائیکل جیکسن نے خطیر رقم خرچ کرڈالی۔ لیو بلانکو نے مائیکل جیکسن کی ویڈیو دیکھیں اور اس کے مداح ہوگئے۔ صرف 15 برس کی عمر میں انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا نظر آنے کے لیے پہلی سرجری کرائی اور اس کے بعد اگلے سات برس میں مزید 11 سرجریاں کرائیں تاکہ وہ حقیقی طور پر مائیکل جیسے نظر آسکیں۔ وہ اپنے ناک کی چار مرتبہ سرجری کراچکے ہیں، وہ ٹھوڑی، جبڑے اور اس سے وابستہ حصوں کا آپریشن بھی کراچکے ہیں۔ اب وہ مائیکل جیکسن کے بہت قریب نظر آتے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں تاہم اس رویے سے ان کے اہلِ خانہ بہت پریشان ہیں اور ان کی والدہ چہرہ بدلنے پر ان سے نالاں بھی ہیں۔ بلانکو کہتے ہیں کہ وہ اپنا چہرہ، اپنا جسم اور اپنی روح بھی مائیکل جیکسن جیسی بنانا چاہتے ہیں اور اس پر اپنی پوری آمدنی خرچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












