Ise Kehte Hain Mulak Se Muhabbat
Posted By: Abid on 01-02-2019 | 00:06:45Category: Political Videos, Newsاسے کہتے ہیں ملک سے محبت ۔۔۔ ڈیم فنڈ کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کون سی پیاری چیز نیلام کر دی ۔۔؟ جان کر پٹواری بھی داد دیں گے
سنچورین(ویب ڈیسک ) ڈیم فنڈ کے اگلے مرحلے میں قومیکرکٹ ٹیم بھی حصہ لے گی جس کے لیے 4 فروری کو سنچورین میں ڈیم فنڈ تقریب ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رہنما تحریک انصاف سینیٹرفیصل جاوید شرکت کریں گے، تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
تقریب میں عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور بال نیلامی میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے اورپاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے، ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے،اسی ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر پاکستان میں پانی کیقلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیاہے،پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے نہ صرف ڈیم فنڈ مہم شروع کی گئی ہے بلکہ اس حوالے سے عوام میں خصوصی آگاہی بھی پیدا کی جارہی ہے،یہی وجہ ہے کہ عوام چیف جسٹس کی جانب سے قائم کیے گئے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی اپیل بھی خاصی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔صہ صرف عوام بلکہ سیاستدان،کھلاڑی ،مذہبی و سیاسی شخصیات بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر ھصہ لے رہی ہے،بالخصوص سمندر پار پاکستانی اس مہم میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ڈیم کے لیے مختص اکاونٹ میں 9 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











