Pakistan Pohanchte Hi Aisi Cheez Ke Deewaane Ho Gaye
Posted By: Akram on 04-02-2019 | 23:58:22Category: Political Videos, Newsپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچتے ہی ایسی چیز کے دیوانے ہو گئے کہ جان کر پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائیں گے
پشاور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی پشاوری چپل کے دل دادہ نکلے۔ ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل فور کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم کی تقریب کے لیے پشاور پہنچے
جہاں انہوں نے پشاور چپل کی فرمائش کی۔ اس موقع پر ان کے لیے مختلف پشاوری چپلیں منگوائی گئیں جس میں بند اور پنجے دار ڈیزائن شامل تھے۔ علاوہ ازیں ڈیرن سیمی کو مختلف رنگ کی چپلیں بھی دکھائی گئیں جن میں سے ڈیرن سیمی نے بند چپل پسند کیں اور 3 رنگ پیلے، کالے اور خاکی رنگ کی پشاوری چپلیں اپنے لئے لے لیں۔ واضح رہے کہ پشاوری چپل پشتون ثقافت کا اہم جز ہے اور ملک بھر میں اسے پسند کیا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنما بھی پشاوری چپل پہننا پسند کرتے ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











