Wazir E Azam Ka Jaadu Chal Gaya
Posted By: Ahmed on 07-02-2019 | 00:13:49Category: Political Videos, Newsوزیراعظم کا جادو چل گیا۔۔۔ جنوبی افریقہ میں ڈیم کیلئے عمران خان کا دستخط شدہ بلا کتنے ملین میں فروخت ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک)چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں تاحال عطیات جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔جنوبی افریقہ میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے ۔افریقہ کی تاریخ
میں پاکستانی کمیونٹی کا یہ سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ تھا۔فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف افریقہ کی جانب سے کیا گیا جس میں موجودہ حکومتی جماعت کے رہنما فیصل جاوید، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور موجودہ کپتان شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔ سنچورین میں ہونے والی فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ میں نیلام ہوا اور عمران خان کی دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی۔کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5 لاکھ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











