Nayi Wazir E Daakhla Keliye Bada Naam Aa Gaya
Posted By: Akram on 08-02-2019 | 00:11:59Category: Political Videos, Newsنئی وزیر داخلہ کیلئے بڑا نام آگیا ، یہ کونسی بڑی شخصیت ہے؟ نام جان کر آپ کوحیرت کا جھٹکا لگے گا
بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لبنان کی نئی وزیرداخلہ ریاالحسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے ، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں ،،
تفصیلات کے مطابق کے مطابق لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیے گئے ، ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ، ریا الحسن نے بحیثیت وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بن گئی ہیں ، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں ، ریاالحسن ملک کی طاقت ور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی ، عہدے کا چارج سنبھالنے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا ، کہ وزیراعظم سعد الحریری نے ان پر اپنے بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری ان پر عائد کی ہے ، ریاالحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت ’فیوچر موومنٹ پارٹی‘ کی رکن بھی ہیں ،،

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











