Hamara Sacha Bhai Pakistaniyon Ka Haq Adaa Kar Diya
Posted By: Akbar on 08-02-2019 | 00:13:52Category: Political Videos, News’’ڈیرن سیمی ہمارا سچا بھائی‘‘ ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کی محبت کا حق اداکر دیا ، دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد کہنے پر ایسا دبنگ کام کر ڈالا کہ پاکستانی آبدیدہ ہو گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور وہ اکثر اوقات اپنے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اب پی ایس ایل کا چوتھا سیزن شروع ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں اور وہ ایک
رتبہ پھر سے ایکشن میں نظرآ ئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی حال ہی میں پاکستان آئے جہاں انہوں نے پشاور زلمی کی کٹ لانچنگ کی شاندار تقریب میں شرکت کی اور واپس روانہ ہو گئے تاہم جاتے جاتے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جاوید آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ ڈیرین سیمی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” پی ایس ایل میں مجھے متعارف کروانے پر آپ کا شکر گزار ہوں کیونکہ مجھے پاکستان میں بہت پیار ملا ، آپ کیلئے اور آپ کے لوگوں کیلئے بہت سارا پیار ۔ ڈیرین سیمی نے اپنے پیغام میں مشور مقولہ بھی لکھا کہ ” متحد ہوں گے تو قائم رہیں گے، تقسیم ہوں گے تو شکست خوردہ ہوں گے“۔ معروف کھلاڑی کے اس پیغام پر ایک سوشل میڈیاصارف نے بد مزگی کرنے کی کوشش کی اور پاکستانیوں کیخلاف نفرت پر مبنی کمنٹ لکھا جسے دیکھ کر ڈیرین سیمی آگ بگولہ ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میرے پیج سے دفعہ ہو جاؤ۔“پاکستانیوں کی جانب سے ڈیرین سیمی کے اس اقدام کے وبے پناہ سراہا جارہاہے اور وہ اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











