Yeh Hoti Hai Izzat...Dubai Ke Haakim...
Posted By: Ahmed on 08-02-2019 | 00:16:34Category: Political Videos, Newsیہ ہوتی ہے عزت : دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم نے عمران خان کو ایسی دعوت بھجوا دی کہ وزیر اعظم نے فوری دبئی جانے کا فیصلہ کر لیا، اس دفعہ دورہِ دبئی کا مقصد کیا ہوگا؟ پوری قوم کے لیے ایک اور اچھی خبر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے ایک اور دورہ متحدہ عرب امارات کا فیصلہ، عمران خان دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم کی دعوت پر اتوار کو مختصر دورے کے سلسلے میں دبئی جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات کے دورے
پر جائیں گے۔ 25 جولائی 2018 کے انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والے وزیراعظم عمران خان کا یہ تیسرا دورہ متحدہ عرب امارات ہوگا۔اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس سے جاری کردی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم کی دعوت پر اتوار کو مختصر دورے کے سلسلے میں دبئی جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان دبئی میں ایک بین الاقوامی سمٹ میں خصوصی شرکت کریں گے۔ جبکہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راضی کرنے کی
کوشش بھی کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ دبئی کے دوران کئی اہم اقتصادی معاملات بھی طے پانے کا امکان ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم کے درمیان 80 کی دہائی سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ دبئی کے شیخ راشد المکتوم 80 کی دہائی میں وزیراعظم عمران خان کے بطور کرکٹر مداح رہے ہیں۔ جبکہ اب وزیراعظم عمران خان دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم کو پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے قائل کریں گے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











