Har Andaaz Hi Niraala Saudi Wali...
Posted By: Abid on 13-02-2019 | 00:18:30Category: Political Videos, Newsہر انداز ہی نرالا۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بِن سلمان کی پاکستان میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں کسے سونپ دی گئیں؟ خبر نے بڑے بڑوں کے ہوش اُڑا دیئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ، سعودی ولی عہد کے دورہ کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ان کے 123 شاہی محافظ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں
جبکہ انکے تمام تر سیکورٹی انتظامات کی ذمہ داری پاک فوج کو سونپ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ ہیں جو کہ پاکستان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ ولی عہد کیلئے وزیراعظم ہاﺅس میں جم بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔وزیراعظم ہاؤس اور 8 ہوٹلوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ شاہی محافظ بھی 8 ہوٹلز کی نگرانی کریں گے ۔ولی عہد کے ہمراہ شہزادے اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی ہوں گے جبکہ دورے کے دوران 300 گاڑیاں شاہی خاندان کے استعمال میں رہیں گی۔ سعودی ولی عہد محمد
بن سلمان کے ذاتی استعمال کی اشیاء کے دو ٹرک بھی پاکستان پہنچا دیئے گئے ہیں، اس سامان میں وہ فرنیچر بھی شامل ہے جسے محمد بن سلمان استعمال کریں گے۔ دورہ پاکستان کے بعد ولی عہد ملائیشیاءاور بھارت کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 19 اور 20 فروری کو بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے تاہم ابھی بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











