Woh Bhi Kya Waqt Tha Jab Saudi...
Posted By: Ahmed on 13-02-2019 | 13:14:40Category: Political Videos, Newsوہ بھی کیا وقت تھا جب سعودی معلم پاکستان میں ۔۔۔۔‘‘ مجیب الرحمان شامی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ گئے، سسینئر صحافی کا ناقابل یقین انکشاف
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی و سینئیر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے پاکستان کے سنہری دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت وہ بھی تھا کہ سعودی معلم یہاں آیا کرتے اور کسی نہ کسی کی دستاویز حاصل کرتے تھےکہ ان صاحب کی مدد کریں، یہ وہاں حاجیوں کی بہت خدمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد میں فقط 3 دن رہ گئے ہیں ، سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے ان کے ہمراہ 600 سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں بہت زور و شور سے جاری ہیں ، پاکستانی حکام کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس دورے کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائے گا اور مختلف معاہدے ہوں گے ، حکومت اس دورے کو تاریخی دورہ قرار دے رہی ہے ، جبکہ دوسری جانب معروف صحافی و سینئیر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے پاکستان کے سنہری دور کو یاد کرتے ہوئے ٹوئیٹ کر دی ۔ ان کا کہنا تھا ، کہ یہ سب دیکھ کر اپنا بچپن یاد آتا ہے کہ جب دنیا مدد کے لیے پاکستان کی جانب دیکھتی تھی ، دوسرے ملکوں کے لوگ مدد کے لیے پاکستان کی طرف دیکھا کرتے تھے ، سعودی معلم یہاں آیا کرتے اور کسی نہ کسی کی دستاویز حاصل کرتے ، جس میں تصدیق کی گئی ہوتی تھی کہ ان صاحب کی مدد کریں ، یہ وہاں حاجیوں کی بہت خدمت کرتے ہیں۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












