Bharti Jail Mein Qaid Pakistani
Posted By: Abid on 23-02-2019 | 23:53:48Category: Political Videos, News”بھارتی جیل میں قید پاکستانی شاکر اللہ کی شہادت پر ۔۔۔“ سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہاد ت قابل مذمت اورشرمناک ہے، ہماری حکومت کی جانب سے اس پر وہ ردعمل نہیں آیا جو آنا چاہئے تھا۔ بھارت میں 600 مسلمانوں کو گائے پر قربان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہاد ت قابل مذمت اورشرمناک ہے ، ہماری حکومت کی جانب سے اس پر وہ ردعمل نہیں آیا جو آنا چاہئے تھا ، انہوں نے کہا کہ بھارت میں 600 مسلمانوں کو گائے پر قربان کردیا گیا ہے ، باربار یہ سچ ثابت ہورہاہے کہ تاریخ کا سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ تاریخ سے کسی نے سبق نہیں سیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت روز ہارتاہے اور کشمیری روز قربانیاں دیکر جیتتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت کی عقلمندی یہ تھی کہ کشمیریوں کوکشمیرمیں انگیج کرتے لیکن یہ کشمیر کی لڑائی بھارت میں بھی لے آئے ہیں ، اب بھارت میں بھی عادل ڈار اور برہان وانی پیدا ہونگے ۔ پرویز مشرف نے بڑا ہاضمہ دار بیان دیاہے ، وہ آصف زرداری اور نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنا چاہتے ، اس کا اجر ان کو آخرت میں بھی ملے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آجائیں ،اگر ان کی مقدمات سے جان جھوٹ گئی تو ان کو دوچار لمحے ہی باقی حاصل ہونگے اور وہ جوچاہتے ہیں کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کاحال یہ ہے کہ آدھا گھنٹہ چل نہیں سکتے اور فوج ان کے ساتھ نہیں ہے ، یہ بیان ان کااپنا بیان ہے ، پرویزمشرف کو اب کوئی سپورٹ نہیں کرے گا ۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











