Dene Waala Jab Bhi Deta Deta Chhappad Phaad Ke
Posted By: Akram on 23-02-2019 | 23:54:49Category: Political Videos, Newsدینے والا جب بھی دیتا ، دیتا چھپڑ پھاڑ کے۔۔۔۔۔ 24 برس قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی 61 سالہ بے اولاد خاتون کو اللہ تعالیٰ نے ایسی خوشی دے دی کہ ساری خواہشیں پوری ہوگئیں
بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم عواضہ نامی خاتون کی 24 برس پہلے شادی ہوئی لیکن وہ ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم تھی ، میاں بیوی نے سالوں تک علاج کرایا ، لیکن ان کے آنگن میں خوشیاں نہ آسکیں تاہم شادی کے 24 برس بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم عواضہ نامی خاتون کی 24 برس قبل شادی ہوئی لیکن وہ ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔ میاں بیوی نے سالوں تک علاج کرایا لیکن ان کے آنگن میں خوشیاں نہ آسکیں۔ انہوں نے کئی بار آئی وی ایف کا بھی سہارا لیا لیکن اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی بار کی کوششوں کے بعد آخر کار اس بزرگ جوڑے کو خوشخبری مل گئی اور خاتون نے رواں ہفتے جڑواں بچوں عامر اور حسن کو جنم دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں اور ان کی ماں کی حالت بہتر ہے ، جڑواں بچوں کو جنم دینے والی مریم کا کہنا ہے میں بہت خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ ہر عورت ماں بنے کیونکہ میں نے ماں کا لفظ سننے کیلئے 23 سے 24 برس انتظار کیا ہے ،خاتون کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر فقیہہ کا کہنا ہے کہ ’ مریم کے حمل کو سنبھالنے کیلئے اسے سپلیمنٹس اور ہارمون کی تبدیلی کے انجیکشن دیے گئے ، جس کے باعث اتنی بڑی عمر میں بھی اس نے صحتمند بچوں کو جنم دیا ہے، اس عمر میں کسی خاتون کا بچے کو جنم دینا ناممکن ہے لیکن جدید میڈیکل سائنس کی بدولت ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











