Breaking News Eham Tareen Rahnuma
Posted By: Abid on 24-02-2019 | 14:51:43Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: جہانگیر ترین کے بعد شاہ محمود قریشی بھی ایکشن میں آگئے۔۔۔ اپوزیشن کی بڑی وکٹ گرا دی ، اہم ترین رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں نے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملک ظفر راں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقے 218 سے تعلق رکھنے والے
ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ ملک ظفر راں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساسِ محرومی دور کرنا حکومتی ترجیح ہے، حکومت نیا بلدیاتی نظام لا کر عوام کو صحیح معنوں میں با اختیار بنائے گی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل میں بھی کردار ادا کیا جائے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملک ظفر راں پارٹی منشور کے تحت اپنا کردار ادا کریں گےملک ظفر راں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی، یہ سابقہ حکمران تھے جنھوں نے پس ماندگی، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی نے 2 پارٹیوں کے تسلط کو ختم کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو نئی سوچ دی۔


Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












