19 Saala Kanwaari Ladki Ka Sharamnaak Qatal
Posted By: Abid on 26-02-2019 | 14:21:53Category: Political Videos, Newsگھر میں ڈاکہ مگر 5 مردوں کی موجودگی کے باوجود ڈاکوؤں کی گولیوں سے 19 سالہ کنواری لڑکی کی ہلاکت ۔۔۔۔ جب پولیس نے روایتی طریقے سے تفتیش کی تو کیا شرمناک انکشاف ہو گیا ؟ لاہور کے نواح سے خبر
مانگا منڈی (ویب ڈیسک) لاہور کے نواحی علاقہ تھانہ مانگا منڈی میں ڈکیتی کے دوران 19 سالہ لڑکی کی مبینہ ہلاکت تو کوئی اور ہی قصہ نکلا ، پولیس نے روایتی طریقہ استعمال کرکے معاملہ کی اصلیت سامنے رکھ دی ، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مانگا منڈی پولیس کو اطلاع دی گئی کہ
ہمارے گھر میں 3 ڈاکو گھسے اور انہوں نے مزاحمت پر ہماری بہن شمع کو قتل کر دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا توانکشاف ہوا کہ ملزمان باپ بیٹے 19 سالہ شمع کو فائرنگ کرکے قتل کرکے ڈکیتی کے دوران قتل کا رنگ دے رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ شمع کو غیرت کے نام پر باپ اور بیٹے نے مل کر قتل کیا گھر میں 5 افراد موجود تھے،صرف کنواری بیٹی کو فائر لگے۔ حالات مشکوک ہونے پر انچارج تھانہ مانگا منڈی پولیس عرفان خان موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا باپ بیٹے ملزمان ذوالفقار اور ندیم کو گرفتار کرلیا بیٹے ندیم کی بیوی سے گھر میں چھپایا گیا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا دونوں ملزموں نے اقرارجرم بھی کرلیا ہے۔(ش س م)

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











