Saudi Arabia Ka Pakistani Umra...
Posted By: Ahmed on 01-03-2019 | 13:33:14Category: Political Videos, Newsسعودیہ کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان 01 مارچ 2019
پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پروازیں بحال ہونے تک سعودی حکومت عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانےکیجانب سے جار ی اعلامیے کے مطابق تمام عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلز میں ٹھرا یا جارہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت اس وقت تک پاکستانی زائرین کی میزبانی کرتی رہے گی جب تک پاکستان جانے والی پروازیں بحال نہ کر دی جائیں۔
وزرات حج و عمرہ کی جانب سے عمرے کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











