Actress Meera Ki Film Baaji
Posted By: Ahmed on 08-03-2019 | 23:36:23Category: Political Videos, Newsنامور پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا پوسٹر میں میرا گولڈن گرل بنی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم ’’باجی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ’’ہر خواب کی ایک قیمت ہوتی ہے۔‘‘
’’فلم باجی‘‘ کے مصنف عرفان احمد عرفی نے اداکارہ میرا کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں میرا کا کردار ان کے کیریئر کا اب تک کا بہترین کردار ہے۔ فلم کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔
ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ’’باجی‘‘ میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نشو بیگم اور نیر اعجاز اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم ’’باجی‘‘ عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











