Herat Angez Kahaani Lahore Mein 9th...
Posted By: Abid on 13-03-2019 | 23:41:04Category: Political Videos, Newsلاہور میں نویں کے طالبعلم نے ٹیچر کو قتل کردیا 13 مارچ 2019
لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر خاتون اسکول ٹیچر کو قتل اور ان کی بہن کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ رضوان نے اسکول کی بالائی منزل پر ٹیچر شگفتہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس لے کر باہر نکل رہی تھیں۔ چھری کے پے در پے وار سے شگفتہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ان کی بہن زخمی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم رضوان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسکول کے پرنسپل اشرف کے مطابق ملزم رضوان کے ایک ٹیچر کے ساتھ تعلقات تھے جس پر رضوان اور ٹیچر کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
ملزم رضوان کو رنج تھا کہ مقتولہ شگفتہ نے اس کے والدین سے اس معاملے کی شکایت کی تھی۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











