Jinsi Harasaani Case Meesha Shafi Ko Le Dooba
Posted By: Abid on 10-04-2019 | 20:56:50Category: Political Videos, Newsجنسی ہراسانی کیس۔۔!! علی ظفر پر الزام لگانا میشا شفیع کو لے ڈوبا ،عدالت نے بڑی سزا سنادی
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارواداکارعلی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت میشا شفیع کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر علی ظفر کے وکیل نےاعتراض کیا ۔ عدالت
نے گلوکارہ کو کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے میشا شفیع کو گواہان پرجرح کے لیے آخری موقع فراہم کردیا گیا۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











