Pakistan Ke Mukhtalif Cities Mein Tofan Se Tabaahi Mach Gayi
Posted By: Akram on 15-04-2019 | 19:51:41Category: Political Videos, Newsمحکمہ مو سمیات کی پیشگو ئی سچ ثا بت ہو نے لگی ۔۔۔۔ پا کستان کے بیشتر علاقوں میں شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری، تباہی مچ گئی، متعدد جاں بحق
لاہور (نیوز ڈیسک ) ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری، تباہی مچ گئی، متعدد جاں بحق، کراچی، لاہور، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آندھی، طوفان اور شدید بارش کے باعث کئی گھروں اور عمارتوں کی چھتیں گرنے کے واقعات، 6 افراد جاں بحق، عوام کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقے
شدید طوفان، بارش، ژالہ باری کی زد میں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی، بلوچستان، لاہور اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید آندھی، طوفان، بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔ کراچی میں پیر کے روز 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث آندھی طوفان کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ بعد ازاں شدید بارش بھی ہوئی۔ کراچی میں شدید آندھی طوفان اور بارش کے باعث درخت، بل بورڈز اور گھروں و عمارتوں کی چھتوں کے گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔جبکہ ٹریفک حادثات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب میں آندھی طوفان اور شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ شدید آندھی، طوفان اور بارش کے اس سلسلے نے رات کے وقت لاہور کا بھی رخ کیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں عوام سے اپیل کی گئی ہے وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











