Qaum Ko Mubarak Ho Tabdeli Hakoomat Ki 1st
Posted By: Abid on 19-04-2019 | 20:44:39Category: Political Videos, News
قوم کو مبارک ہو تبدیلی حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، پیپلز پارٹی نے بھی بڑا اعلان کر دیا
لاہور: بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو پی پی کے مطالبے پرحکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران
خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی اور حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے پہلے پویلین لوٹ جائے گی۔ترجمان بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہیں سنبھال پا رہے، سلیکٹ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجی امور چلا پا رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











