Allah Khair Kare Imran Khan Ke Ghar
Posted By: Abid on 21-04-2019 | 19:59:07Category: Political Videos, News
اللہ خیر کرے ! عمران خان کے گھر کے چاروں طرف نامعلوم افراد لال پٹیاں باندھ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ آنے جانے والے راستے میں جگہ جگہ درختوں پر سرخ کپڑوں کی پٹیاں لگادی گئیں جن کے لگانے والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم وزیراعظم کا اسی راستے سے گزرہوتاہے ، مری روڈ سے بنی گالہ چوک تک یہ پٹیاں باندھی گئی ہیں .نجی ٹی وی چینل کے مطابق مری روڈ سے بنی گالہ جانیوالی سڑک
مڑتے ہوئے وقفے وقفے سے درختوں کیساتھ سرخ پٹیاں دکھائی دے رہی ہیں جنہیں ہاتھوں سے باندھاگیا.اس سڑک کے اردگرد رہنے والے شہریوں کا کہناتھاکہ ’یہ پٹیاں بنی گالہ تک لگی ہوئی ہیں ، دوتین دن سے دکھائی دے رہے ہیں‘.ایک فروٹ سیلر نے بتایاکہ ’میں فروٹ کا کام کرتاہوں، روزانہ آتاہوں لیکن دودن سے یہ پٹیاں دکھائی دے رہی ہیں ، لگانے والوں کا معلوم نہیں ‘.رپورٹ کے مطابق واقفان حال بتاتے ہیں کہ کابینہ کی تبدیلی ہوئی ہے ،حالیہ تبدیلیوں او ران پٹیوں کا بھی کوئی گہرا تعلق ہے،جادو ٹونا ہے یا پھر کوئی عمل ہے یا پھر جادو کو ختم کرنے کے لئے کوئی چیز ہے. دوسری طرف روزنامہ پاکستان کے آزاد ذرائع سے رابطہ کرنے پر بتایاگیا ہے کہ اس سے ملتا جلتا ایک پارٹی کا جھنڈا بھی موجود ہے اور ایک خاص روحانی مکتبہ فکر کا علامتی رنگ بھی یہی ہے ، حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس کے ساتھ کچھ الفاظ بھی درج ہیں، جن کا کچھ کہا نہییں جا سکتا، یاد رہے کہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ آنے جانے والے راستے میں جگہ جگہ درختوں پر سرخ کپڑوں کی پٹیاں لگادی گئیں جن کے لگانے والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم
وزیراعظم کا اسی راستے سے گزرہوتاہے، مری روڈ سے بنی گالہ چوک تک یہ پٹیاں باندھی گئی ہیں .مری روڈ سے بنی گالہ جانیوالی سڑک مڑتے ہوئے وقفے وقفے سے درختوں کیساتھ سرخ پٹیاں دکھائی دیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











