40 Saala Dosti Aakhir Nibhaa Hi Di
Posted By: Akram on 21-04-2019 | 20:08:21Category: Political Videos, News
چالیس سالہ دوستی بالآخر نبھا ہی دی ۔۔۔ چوہدری نثار نے باقاعدہ طور پر حکومت سے رابطہ کرلیا ، اچانک بڑا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایم پی اے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلی فونک
رابطہ کیا ہے ۔چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے لیگی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار جلد شہبازشریف سے لندن میں ملاقات کریں گے ،چودھری نثار لندن سے واپسی پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں چودھری نثار قومی اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کھڑے ہوئے تھے ،تاہم انہیں صرف ایک صوبائی نشست پر کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن انہوں نے ابھی تک رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا ہے ،اب پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرکے چودھری نثار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے لایا جارہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب چودھری نثار اگلے ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











