Firdous Ashiq Awan Ne Badi Khushkhabri Sunaa Di
Posted By: Akram on 22-04-2019 | 19:45:59Category: Political Videos, Newsمشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بڑی خو شخبری سنا دی
لاہور:فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں صحافیوں کےمسائل حل کریں گے، جمہوریت کیلئےمیڈیاکاکلیدی کردارہے. تفصیلات کے مطابق، مشیر برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیاکوریاست کاچوتھاستون مانتی ہے اور حکومت کو میڈیا کے ساتھ کمیونیکیشن
گیپ کےحوالےسےمکمل آشنائی ہے ۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ میڈیا کے پاس معلومات تک رسائی کم ہے ،میڈیا کے جو بلز پنڈنگ پڑے ہیں ، میں نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد ادا کیے جائیں تاکہ انڈسٹری معاشی بحران نکل سکے۔ میڈیاسےبہترتعلقات کےحوالےسےحکومت نےکچھ ترجیحات طےکی ہیں ۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اب بھی ووٹ کو عزت دیں ، عثمان بزدار اکیلا نہیں ہے بلکہ اسمبلی کی اکثریت ان پر اعتماد کرتی ہے۔مشیر اطلاعات نے میڈیا نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےایم پی ایزنےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپراعتمادکااظہارکیاہے اور کہا کہ وہ میڈیانمائندوں کومبارکباددیتی ہیں کہ آپ کی جنگ لڑنےوالاآ گیاہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











