Apne Bachon Ko Bhooka Na Sulaain
Posted By: Ahmed on 22-04-2019 | 19:47:46Category: Political Videos, Newsاپنے بچوں کو بھوکا نہ سلائیں، پیسے نہیں ہیں تو سبزی مفت لے جائیں، انسانیت کے جذبے سے بھرپور بزرگ دکاندار نے سٹال پر بینر لگا دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کے باعث کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں کھانے کو روٹی تک میسر نہیں۔ اس بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ایک بزرگ سبزی فروش نے اپنے سٹال پر غریب افراد کے لیے بینر لگایا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اپنے بچوں کو بھوکا نہ سلائیں، پیسے نہیں ہیں تو سبزی مفت لے جائیں‘‘۔ انسانیت کے جذبے بے بھرپور یہ الفاظ بزرگ دکاندار کو انسانیت دوست ثابت کرتے ہیں۔ سبزی فروخت کرکے اپنے بچوں کو پیٹ پالنا بھی انتہائی مشکل کام ہے لیکن ان بزرگ نے غریبوں کے لیے مفت سبزی دینے کا بینر لگا دیا ہے۔ بزرگ دکاندار کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کے جذبے کو سراہا رہے ہیں اور لوگوں کا کہناہے کہ ہمیں بھی اپنے قریب رہنے والے غریبوں کاخیال رکھنا چاہیے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












